اہم خبریںمقبول

رہبر ایران: سرطانی پھوڑا اسرائیل، اپنی منحوس عمر کے اختتام کے نزدیک پہنچ گیا ہے

رہبر ایران: سرطانی پھوڑا اسرائیل، اپنی منحوس عمر کے اختتام کے نزدیک پہنچ گیا ہے

تہران – میڈیا – رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے کہ متزلزل اسرائيلی حکومت اورسرطانی پھوڑا اسرائیل، اپنی عمرکے آخری مراحل کے نزدیک پہنچ گیا ہے اور جیسا کہ رہبر شہید عظیم الشان، قدس سرہ نفسہ الزکیہ نےجنکی کی ںگاہیں مستقبل پر ہوا کرتی تھیں، دس سال قبل فرمادیا تھا، فضل الہی سے، ان شاء اللہ اس تاریخ کے بعد پچیس برس نہیں دیکھے گی

میڈیا کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید مجتبی خامنہ ای نے منگل کو حج ابراہیمی کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔

آپ نے اپنے اس پیغام میں فرمایا ہے:

مسلمان ایرانی قوم نے سینتالیس برس قبل، اللہ اکبر کے اسلحے کے ساتھ قیام کیا، پٹھو، طاغوتی اور ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کوگرادیا اور اس ملک سے مستکبر اور لالچی امریکا کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے اور صیہونزم کا نفوذ بالکل ختم کردیا۔

یہ اللہ اکبر کا اسلحہ تھا کہ جس نے ایران سے لے کر لبنان، فلسطین، عراق اور شام تک اور افریقا و یمن سے لے کرافغانستان اور پاکستان نیز دنیا کی سبھی حریت پسند اقوام تک استقامتی محاذ کے مجاہد نوجوانوں سے امت اسلامیہ کے تعلق کو محکم کیا اور یہ حبل متین غاصب صیہونی جارحین کے مقابلے میں مرکز امت اسلامیہ کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی اور اس نے داعش کی بساط لپیٹ دی، طوفان الاقصی شروع کیا اور متزلزل صیہونی حکومت کو اس کی آخری سانسوں تک پہنچا دیا۔

یہی اللہ اکبر کا اسلحہ تھا کہ جس کے بھروسے اسلامی جمہوریہ ایران نے جون 2025 میں دوسری مسلط کردہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کو اپنے کاری واروں سے بے دست وپا کردیا، جارح امریکا کو زور دار تھپڑ مارا، اور دشمن کو اس کے ہدف میں جو ایران کو جھکانا تھا ، ناکام بنادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے