ٹرمپ کا نیا دعوی: آج ایران کی جنگ کو ختم کردیا!/ کوئی بھی معاہدہ حتمی نہیں ہوا ہے: ایران
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ معاہدے کے حصول کے دعوے کے بعد، یہ بھی کہہ دیا کہ آج انہوں نے ایران کے خلاف جنگ ختم کردی۔
انہوں نے ریاست جارجیا کے گورنر کی نامزدگی کی حمایت کے موقع پر دعوی کیا کہ:” آپ نے سنا ہے کہ نہیں، آج ایران کے خلاف جنگ ختم کر دی گئی۔”
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھے گا اور اسی بات پر ہمارا اصرار تھا اور پوری بات اتنی ہی تھی!
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ 95 فیصد بات یہی تھی!
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ بہت جلد سب گھر لوٹ جائیں گے اور یہ وہی چیز ہے جو ہم چاہتے تھے۔
انہوں نے اپنے مبینہ معاہدے کی کوئی تفصیلات بھی پیش نہیں کیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت تک کسی بھی معاہدے کو منظور نہیں کیا گيا ہے اور اس سلسلے کی جتنی بھی خبریں ہیں وہ سب قیاس آرائیاں ہیں
