اہم خبریںدنیا

امریکا ایران تنازع کم کرنے کے لیے کوششیں جاری، دونوں فریق تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: قطر

گزشتہ رات تہران جانے والی قطری ثالثی ٹیم دوحہ واپس پہنچ گئی، امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق ثالثی کے دوران پیش کی گئی ہماری تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے اور خلیجی ممالک میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے اتفاقِ رائے موجود ہے، دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران دونوں ثالثی کےعمل کے لیے پُرعزم ہیں۔ دونوں فریق اس وقت پیش کردہ تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے