اہم خبریںدنیا

عباس عراقچی : خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں-

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر اور عمان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مقصد خطے میں نئے سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینا ہے، جنہیں خطے کے ممالک خود طے کریں اور ان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کا کردار نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے