ایران کا دعویٰ: امریکی ڈرون مار گرایا، دو جاسوس ڈرون ناکارہ-
پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ 55 واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون ہے جسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق قشم جزیرے کے جنوب میں الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے 2 امریکی ایم کیو ایم 170 جاسوس ڈرون بھی ناکارہ بنائے گئے ہیں۔
اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف کو دفاعی حملوں میں نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ان ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جو امریکی تنصیبات پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہی تھیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پیر کی رات جزیرہ قشم پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
