اہم خبریںدنیا

تہران کا پیغام: امریکا سفارتی راستہ چاہتا ہے تو ایران کی شرائط پوری کرے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے رابطوں اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ قطر کی ثالثی میں مسائل کے حل کے لیے ایران کا 7 روزہ منصوبہ بنیادی دستاویز ہے۔ اس وقت ہونے والے رابطے بھی اسی منصوبے کے تحت ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس پر بعض تبصرے موصول ہوئے ہیں، اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قشم میں پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ فوجی جارحیت مکمل، مستقل طور پر ختم ہونے تک اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر امریکا نے کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا تو ایران بھرپور دفاع کرے گا۔

امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کو دوسرے ممالک کے انتخابات سے منسلک نہیں کرتا۔ ایران نہ امریکی انتخابات کا انتظار کر رہا ہے اور نہ ہی ان کے مطابق اپنی پالیسیاں تبدیل کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے