آیت اللّٰہ خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، ایرانی میڈیا
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور الوداعی تقریبات و اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ساتھ الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران میں منعقد ہوں گی، شیڈول کے تحت 6 اور 7 جولائی کو بالترتیب تہران اور قم میں جنازہ ادا کیا جائے گا۔
9 جولائی کو مشہد میں شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی تدفین مشہد میں روضہ امام رضا کے حرم میں کی جائے گی۔
منتظمین نے ایران کے عوام، عالمِ اسلام کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے افراد کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں اور عوامی تنظیموں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے
