ایران نے ہمیں شجاعت اور مقاومت کا درس دیا ہے: خاتون پاکستانی وزیر کے ریمارکس
پاکستان کی تعلیم و تربیت کی وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حالیہ تغیرات میں ایرانی خواتین کے نمایاں کردار نے بتایا ہے کہ اپنے عوام کو ملی یک جہتی، استقامت اور شجاعت کا درس کس طرح دیا جائے
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی خاتون وزرا کے نویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کی تعلیم وتربیت کی وزیر مملکت وجیہ قمر نے خاندان اور خواتین کے امور میں صدر ایران کی مشیر زہرا بہروز آذر سے ملاقات کی ۔
انھوں نے اس ملاقات میں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں ایران کی خاتون عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں اور اسی طرح صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیں سکھایا ہے کہ سخت حالات میں، کس طرح ملی یک جہتی، استقامت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جائے۔
پاکستان کی وزیر تعلیم وتربیت وجیہ قمر نے مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم وتربیت کے شعبے میں خواتین کو توانا بنانے اور آگے بڑھانے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی و پیشرفت کو قابل تعریف بتایا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
محترمہ وجیہ قمر نے شہید رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی شہادت کی ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ عظیم پر ہم سب، سوگوار ہیں اور سبھی پاکستانی عوام ایران کی سربلندی و سرافرازی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
پاکستان کی تعلیم وتربیت کی وزیر مملکت محترمہ وجیہ قمر نے ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے، ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے واقفیت کے مواقع بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین اور لڑکیوں سے متعلق مختلف شعبوں بالخصوص ڈیجیٹل اقتصاد اور تعلیم وتربیت کے شعبوں مں خواتین کو آگے بڑھانے کے تعلق سے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ایرانی حکام کی کارکردگی بے نظیر تھی اور جارحیت نیز اعلی رتبہ حکام کی شہادت کے باوجود حکومت ایران نے معاشرے کے امور بہت اچھی طرح سنبھالے اور آگے بڑھائے
