اہم خبریںدنیا

عباس عراقچی: ٹرمپ کو پہلے سے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑے گی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو پہلے سے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائیگی ایران کے منجمد اثاثوں سے کرنے کے بیان پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے ضبط کر کے انہیں مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ایک انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قائم کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسے ضبط شدہ فنڈز پر خوشی مناتے ہیں یا ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب حکومتیں اثاثے ضبط کرنے کو معمول بنا لیں تو پھر کسی کے بھی اثاثے محفوظ نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پیدا ہونے والا انتشار نہ خوشگوار ہوگا، اور نہ ہی پُر امن۔
ایک اور پوسٹ میں عباس عراقچی نے لکھا کہ صدر ٹرمپ جس بے سوچے سمجھے جارحانہ رویے کی وکالت کر رہے ہیں، وہ صرف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امریکی صدر کو اس کی پہلے سے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے