ایران کا دعویٰ: امریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ، 200 اہلکار ہلاک
ایرانی پاسدارن انقلاب فورس نے آپریشن نصر دوم کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر 11 لڑاکا طیارے تباہ کرنے اور 15 روز میں 200 امریکیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے انٹرویو میں کہا کہ امریکی دفاعی نظام اتنا کمزور ہوچکا ہے کہ ایران کے ڈرون اور میزائل کسی رکاوٹ کے بغیر اہداف تک پہنچ رہے تھے۔ ایران نے امریکی اہداف پر حملوں کے دوران 8 فوجی تعیناتی مراکز کو نشانہ بنایا جبکہ ایک مقام پر 20 پناہ گاہیں تباہ کی گئیں
ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسرائیل جنگ میں پھر سے شامل ہوا تو آفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے، برطانیہ کو پیغام دیا کہ حالیہ دنوں میں ایک بم بار طیارہ برطانیہ کے فضائی اڈے سے اڑا، اگر انہوں نے امریکا سے تعاون کیا تو وہ ہمارا جائز ہدف ہوں گے۔
آئی آر جی سی کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت صحافیوں کو تباہ شدہ فوجی مراکز کا دورہ کروائے تاکہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے
