اہم خبریںدنیا

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران یوکرین کے بحری حملے کو نظرانداز نہیں کرے گا، مناسب جواب دیا جائے گا

ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا: عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایرانی کمرشل جہاز پر حملہ کروایا۔ ایرانی کمرشل جہاز پر یوکرینی حملے میں جہاز کا ایک ملاح جاں بحق ہوا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی یونین رہنما کایا کالاس اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ دونوں پر واضح کردیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کا ردعمل دیا جائے گا۔

اس سے پہلے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ بحیرہ کیسپیئن میں مبینہ طور پر ہتھیار ایران لے جانے والے روسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے