اہم خبریںدنیا

امن معاہدے کی مستردی کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

ایشیاء میں کاروبار کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے فی بیرل نرخ ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 105.64 ڈالرز ہو گئے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت نصف فیصد سے زائد بڑھ کر 93.11 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے