علی باقری : امریکا اور اسرائیل کی مداخلت کا مقابلہ کرنا ایران کی پالیسی کا حصہ ہے-
ایران کی قومی سلامتی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور دیگر بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک ایران کے ساتھ مل کر علاقائی سلامتی کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔
ایرانی رہنما علی باقری کے مطابق ایسا مشترکہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے جو صرف خطے کے ممالک کی صلاحیتوں پر انحصار کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران کا دفاعی نظام اندرونی صلاحیتوں اور ملکی وسائل پر مبنی ہے۔
علی باقری کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی کو علاقائی ممالک کے ذریعے یقینی بنانا ایران کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں اسرائیلی حکومت کا کوئی بھی کردار خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
ایران کی قومی سلامتی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کی جدوجہد سے خطے میں استحکام، امن و سکون اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
