دنیا

امام خمینی کے آخری سفر: تہران کی سڑکوں پر لاکھوں سوگواروں ، مصلیٰ سے آزادی اسکوائر تک تاریخی جلوس

تہران میں امام خمینی گرینڈ مصلیٰ سے آزادی اسکوائر تک جلوسِ جنازہ میں لاکھوں سوگوار شریک ہوئے۔
شرکاء نے ایرانی پرچم تھام رکھے تھے، جبکہ خامنہ‌ای اور ان کے بیٹے و متوقع جانشین مجتبیٰ خامنہ‌ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

سیاہ لباس میں ملبوس شرکاء نے ایرانی پرچم کے سرخ، سفید اور سبز رنگ بھی اوڑھ رکھے تھے اور ایران کے حق میں نعرے لگائے۔

عوامی جلوس سے قبل خامنہ‌ای کے تابوت کو ایرانی اعلیٰ حکام اور غیر ملکی شخصیات کے لیے رکھا گیا، جبکہ بعد ازاں اسے شیشے کے ایک خصوصی حصار میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا، اس کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد، بہو اور 14 ماہ کی پوتی کے تابوت بھی موجود تھے۔

آج تہران میں مرکزی جنازے کے جلوس کے بعد خامنہ‌ ای کی میت کو قم منتقل کیا جائے گا، جہاں منگل کو شیعہ دینی مرکز میں مزید مذہبی تقریبات منعقد ہوں گی۔

اس کے بعد بدھ کو میت کو عراق لے جایا جائے گا، جہاں نجف اور کربلا میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، بعد ازاں جمعرات کو میت دوبارہ ایران واپس لائی جائے گی، جہاں مشہد میں ایک اور جنازے کے جلوس کا انعقاد کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے