قومی

این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرکے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم ریاستی اداروں اور حکومتی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر جعلی اور توہین آمیز مواد پھیلاتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے موبائل فون برآمد کیا گیا جس سے قابل اعتراض مواد کی ترسیل کے شواہد ملے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا۔

این سی سی آئی کے ڈی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف جعلی اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے