تازہ تریندنیا

ایران سے اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب

تہران – میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان عبوری سمجھوتے کی باتوں کے درمیان، ایران سے اقتصادی پابندیاں ختم یا کم کئے جانے کا امکان نے صیہونیوں کی نیند اڑا دی ہے

میڈیا کے مطابق صیہونی روزنامے معاریو نے ایران کے معاملے میں ایک سیاسی کامیابی حاصل کرنے کی ٹرمپ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صددر ایسے سمجھوتے کے لئے کوشاں ہیں کہ جس کو امریکی رائے عامہ کے سامنے اپنی ڈپلومیٹک کامیابی بناکر پیش کرسکیں۔

اس درمیان بعض صیہونی ذرائع نے سمجھوتے کے اقتصادی نتائج کی جانب سے تل ابیب کی سخت تشویش کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق اسرائيلیوں کو ایٹمی اور میزائلی موضوعات کے علاوہ اس بات کی بھی سخت تشویش ہے کہ کہیں ایران سے پابندی ختم یا کم نہ کردی جائيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے