امید ہے کہ سفارتکاری کے نتیجے میں ایران کے ساتھ جھڑپیں ختم ہوجائيں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترجمان استفان دوجاریک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ، جھڑپوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا باعث بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے سفارتکاری سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ جنگ ختم اور آبنائے ہرمز سے آمد و رفت بقول ان کے بغیر کسی رکاوٹ کے بحال ہوسکے
