دنیامقبول

بھارت کا اپنے مگ 21 طیاروں کو ’اُڑتے تابوت‘ قرار دیکر ہمیشہ کیلئے غیر فعال کرنے کا فیصلہ

بھارت کا حتمی فیصلہ: 2025 میں تمام مگ21 طیارے مستقل طور پر ریٹائر کر دیے جائیں گے

بھارتی فضائیہ نے اپنے 60 سالہ پرانے مگ 21 لڑاکا طیاروں کو بالآخر ریٹائر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت کا آخری مگ 21 طیارہ 19 ستمبر 2025 کو باضابطہ طور پر ریٹائر کر دیا جائے گا، جس کے ساتھ ہی ان طیاروں کا ایک اہم اور تاریخی باب ختم ہو جائے گا۔

مگ 21 طیارے بھارتی فضائیہ میں 1963 میں شامل کیے گئے تھے۔ سوویت یونین (روس) کے بنائے گئے ان سپرسانک طیاروں کو ابتدا میں بھارت کی دفاعی طاقت کا ستون سمجھا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے