اہم خبریںدنیا

امریکا اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اہم ملاقات طے

‘صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں، آئندہ کیا ہونے جا رہا ہے؟’ صحافی کے سوال پر امریکی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کیا جواب دیا؟

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا چکی ہے، جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گی۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں، آئندہ کیا ہونے جا رہا ہے؟ ترجمان نے جواب دیا کہ جمعہ کو ایک پاکستانی رہنما سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان تمام امور پر بات کی جائے گی۔

ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا جانتا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے اور ملاقات میں خطے کی سلامتی، دو طرفہ تعلقات، اور بین الاقوامی معاملات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے