سائنسدانوں نے بالوں کے جھڑنے اور بغیر ٹرانسپلانٹ دوبارہ اگنے کا راز دریافت کرلیا
نئی تحقیق بالوں کودوبارہ اگانے کے قدرتی طریقوں پرغور کررہی ہے

سائنسدانوں نے ہمارے جسم میں وہ مالیکیولر نظام تلاش کیا ہے جو بالوں کے اگنے کا کام سنبھالتا ہے۔ اس دریافت کی وجہ سے بالوں کے گرنے کا ایک نیا اورآسان علاج ممکن ہو سکتا ہے، جس کے لیے آپ کو مہنگی دوائیں، سرجری یا بالوں کی پیوند کاری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس نئی تحقیق کے مطابق، بال گرنے کی عام قسم اینڈروجینیٹک ایلوپیسیا مستقل نہیں ہوتی بلکہ بال اگانے کے سگنلز میں خرابی کی وجہ سے بالوں کے فولیکلز عارضی طور پر غیر فعال ہو جاتے ہیں۔