پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
ملکی زرِمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر کے روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس بارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر تک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تھے جبکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 14 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر پر آ پہنچے ہیں۔