تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں: چینی صدر

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی صدر نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیا۔

انہوں نے مشرقِ وسطی میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے