اہم خبریںدنیا

ہندوستانی جہاز پر امریکی حملے میں تین ہندوستانی شہری ہلاک

ہندوستان کی وزارت جہازرانی نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے آبی حدود میں جس ہندوستانی جہاز کو امریکہ نے نشانہ بنایا تھا اس کے تین عملے ہلاک ہوگئے ہیں۔

نے نشانہ بنایا تھا اس کے تین عملے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر جہازرانی سربانند سونوال نے بتایا ہے کہ یہ تین ہندوستانی شہری بدھ کے روز کے امریکی حملے میں لاپتہ ہوگئے تھے جن کی لاشیں سمندر سے برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو عملہ بچ گیا اور مہلوکین کی لاشوں کی وطن واپسی کے لیے ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سینٹکام نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ خلیج عمان سے گزرنے والے ایک جہاز کو دقیق میزائلی حملے کا نشانہ بنا کر روک دیا گیا ہے۔

ایم ٹی اسٹیبلو نام کا یہ جہاز پالاؤ کے پرچم کے ساتھ بحر ہند کی جانب جا رہا تھا۔

اس وحشیانہ حملے کے بعد نئی دہلی نے امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے امریکی بحریہ کی اس حرکت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

ہندوستان نے خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کی بھی اپیل کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے