اہم خبریں

تہران اور اسلام آباد کی مشاورت، واشنگٹن کی مہم جوئی کی بابت ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی غیورمسلح افواج ملک کی ارضی سالمیت ، نیشنل سیکورٹی اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے اس گفتگو میں ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، انہیں اقوام متحدہ کے منشور اور اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کی ہرزہ سرائی اورمفاہمتی یاد داشت کی پابندی نہ کرنے کا اعتراف واشنگٹن کی عہدشکنی اور جنگ پسندی کا کھلا ثبوت ہے۔

سید عباس عراقچی نے امریکی فوج کی ہر قسم کی مہم پسندی کی بابت سخت خبردار کیا اورملک کی ارضی سالمیت، نیشنل سیکورٹی اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے ایرانی عوام اور غیور مسلح افواج کے عزم جزم پر زور دیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی خلاف ورزیوں کے بعد سپاہ پاسداران نے جوابی کارروائیوں کی خبر دی ہے جن میں مختلف ملکوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں کوڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ اردن میں امریکی فوج کی الازرق ایئر بیس کو 10 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے