دنیامقبول

شہید رہبر انقلاب کی روضہ اقدس امام علی رضا (ع) میں تدفین

شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کا جسد پاک روضہ مطہر امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام میں سپرد خاک کردیا گیا

شہید رہبر انقلاب اسلامی اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسد ہائے پاک روضہ امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے رواق دارالذکر میں سپرد خاک کردیئے گئے
رواق دارالذکر، ضریح اقدس حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے قدمہائے مبارک کی جانب ہے اور شہید رہبر انقلاب اسلامی ضریح مبارک کی زیارت کے لئے اسی رواق سے آیا کرتے تھے۔

شہید رہبر انقلاب معمولا، دارالزہد سے ضریح مبارک کی طرف آتے تھے لیکن چو چیز آپ کے دائمی مودبانہ طرزعمل میں تبدیل ہوگئی تھی، وہ یہ تھی کہ آپ ضریح مبارک کے پائین پا کی طرف توقف فرمایا کرتے تھے۔ شہید رہبر انقلاب ضریح مبارک کی زیارت کے مخصوص آداب کے پابند تھے۔

سب سے پہلے ضریح مطہر کے قدمہائے مبارک کی طرف جاتے تھے۔ مقام ادب پر احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے،اس کے بعد حدود نور میں قدم رکھتے تھے اور روا‍ق الذکر سے گزرنے کے بعد اذن دخول پڑھتے تھے، پھر رواق دارالسرور میں داخل ہوتے تھے اور وہاں پوری طرح ٹھہر کر، مکمل اذن دخول زبان پر جاری کرتے تھے۔

قائد امت اسلامی، روضہ منورہ میں ضریح اقدس تک جانے سے پہلے، اس جگہ توقف کیا کرتے تھے، جو زیارت میں ادب، فروتنی اور معرفت کی علامت تھی اور اب وہی مںزل ادب آپ کی مستقل آرمگاہ میں تبدیل ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے