ترک و ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی تازہ صورتحال پر بات چیت
ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے دورۂ بیجنگ کے دوران ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور جاری مذاکراتی عمل کے دوران تنازع ختم کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
