عباس عراقچی: چین میں شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت ہوئی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین میں شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت ہوئی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسٹریٹجک شراکت داری کی قدر کرتا ہے، جو ہم نے وقت کے ساتھ قائم کی ہے، آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے، جس کے بے پناہ اور گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا امن سے متعلق بیان کلیدی حیثیت رکھتا ہے
دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی پیش رفت پر بات کی۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر یہ رابطہ دورۂ چین کے دوران ہوا ہے
