اہم خبریںدنیا

ترجمان سعودی اتحادی فوج : مکہ مکرمہ اور ریاض کی جانب داغے گئے میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے-

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی جانب داغا گیا ڈرون فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق اتحادی فورسز نے مغربی علاقے کی جانب داغا گیا 1 کروز میزائل اور ریاض کی سمت آنے والے 2 بیلسٹک میزائل بھی فضا میں تباہ کر دیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی ملیشیا نے تازہ واقعے پر تاحال کسی ردِِعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل ترجمان سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاض کی جانب داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

اتحادی افواج کے مطابق میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوا اور ایک گھر اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے