اہم خبریںدنیا

امریکی محکمۂ انصاف : مڈٹرم انتخابات میں ایف بی آئی و آئی سی ای اہلکار پولنگ مانیٹرز کے فرائض انجام نہیں دینگے-

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ مڈٹرم انتخابات میں ایف بی آئی اور آئی سی ای کے اہلکار پولنگ مانیٹرز کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نسلی انصاف اور سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی شہری حقوق کی تنظیم (این اے اے سی پی) کی جانب سے دائر کردہ ایک وفاقی عدالتی کیس میں امریکی محکمۂ انصاف نے عدالت کو بتایا ہے کہ الیکشن مانیٹرز نگرانی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے طور پر کام نہیں بلکہ نگراں کے طور پر کام کریں گے۔
امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ الیکشن مانیٹرز کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہو گا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق مانیٹرز کو تربیت دی گئی ہے کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہ کریں اور ریاستی و مقامی قوانین کی پاسداری کریں۔

امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ ان الیکشن مانیٹرز میں ایف بی آئی اور آئی سی ای ایجنٹس شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ این اے اے سی پی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے پراسیکیوٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بطور مانیٹر کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے