اہم خبریںدنیا

اسماعیل بقائی : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ایران سے متعلق مینڈیٹ سیاسی محرکات پر مبنی ہے-

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایران سے متعلق مینڈیٹ کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں برطانیہ کی جانب سے مسلط کردہ مینڈیٹ کی سیاسی نوعیت سے قطع نظر ایران میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق نام نہاد خصوصی نمائندے کے عہدے کو امریکا اور اسرائیل کے جرائم کا الزام ایران پر عائد کرنے کے لیے استعمال کرنا جارحیت، مظالم اور یک طرفہ پابندیوں پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل برائے ایران کی عہدیدار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا طرزِ عمل نا صرف گمراہ کن ہے بلکہ بدترین درجے کی بددیانتی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے یہ بیان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے ایران مائی ساتو کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ نئی رپورٹ کے ردِعمل میں دیا ہے۔

رپورٹ میں فروری سے اگست 2026ء کے عرصے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان مسلح تنازع ایسے وقت میں پیش آیا جب ایرانی عوام دسمبر 2025ء اور جنوری 2026ء میں ملک گیر احتجاج کے بعد ہونے والے کریک ڈاؤن کے اثرات سے پہلے ہی متاثر تھے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں واقعات نے ایک دوسرے کے نقصانات میں اضافہ کیا، جبکہ ان کے اثرات اب بھی لوگوں کی زندگیوں پر مسلسل مرتب ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے