قومی

قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہم مل کر فتنے کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ہم مل کر فتنے کا خاتمہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں میں بلوچستان میں سنگین واقعات ہوئے ہیں آج ہم سب بلوچستان میں جمع ہیں پولیس، فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے ہیں اور 54 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہےگی جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا، افواج پاکستان کے جوانوں نے جانیں دی ہیں، یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں فتنے میں ہمارے مشرقی ہمسایہ کا بھرپور ہاتھ ہے، ہمسایہ ملک ہر لحاظ سے پیسہ ، ہتھیار دہشت گردوں کو فراہم کررہا ہے، افواج پاکستان کےجوانوں نےجانیں دی ہیں، پوری قوم افواج پاکستان اور لا اینڈ فورسمنٹ ایجنسی کیساتھ کھڑی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے