اہم خبریںدنیا

ایران کے ایک حملے کے جواب میں ہم اُسے 20 بار نشانہ بناتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (09 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرن کے ایک حملے کے جواب میں ہم اُسے 20 بار نشانہ بناتے ہیں، اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکا پر ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم نے گزشتہ رات ایران کو بھرپور اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ایرانی حملوں پر ہم ایک حملہ کریں گے جو 20 گنا زیادہ سخت ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ وہ ڈیل چاہتا ہے، تاہم امریکی صدر نے نہیں بتایا کہ کس ایرانی اہلکار نے کس امریکی اہلکار کو ٹیلی فون کیا، انھوں نے کہا معلوم نہیں فون کرنے والے اہلکار کسی قابل ہیں بھی یا نہیں، نہیں جانتا ایرانی اہلکار اس ڈیل کو پورا بھی کریں گے یا نہیں۔

انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی ہٹ لسٹ پر میں سرفہرست ہوں، ہم ایران پر سخت حملہ کیا ہے، جب بھی وہ وار کریں گے ہمارا جواب اس سے کہیں زیادہ شدید ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے