قومی

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 83 دہشتگرد ہلاک، آخری دہشتگرد تک جنگ جاری رہے گی

کوئٹہ – پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران چار دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔ فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے