قومی

مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

استحکامِ پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔

شعیب صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنے ملک کے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے