شہریوں اور اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ہیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
