دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں امن کے لیے لازمی قرار، وزیرداخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے بنوں میں فتنہ الہندوستان کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، بنوں آپریشن کی کامیابی ارض وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے
