دنیاقومی

قطر پر حملہ، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قطر پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کےخلاف ہیں، ہم برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا، اس دوران شہباز شریف نے قطر کو پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اُمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔

شفقت علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے لیے قطر کی ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی اور قطر کے عرب اسلامی سمٹ کے انعقاد کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الجیریا، صومالیہ اور پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا، جس میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہے لیکن ان کے بیٹے اور معاون سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے