دنیا

لبنان میں متعدد اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایک پریس کانفرنس میں ملکی انٹیلیجنس یونٹ کے بارے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگردی و جاسوسی نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لئے بھی متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں۔ لبنانی وزیر داخلہ کے بقول، سکیورٹی کے بہت سے آپریشنز مؤثر طریقے سے انجام دیئے گئے لیکن اس بارے مکمل خاموشی برقرار رکھی گئی۔ مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر، احمد الحجار نے صرف یہی بتایا کہ نہ صرف ان کچھ کارروائیاں کے دوران غاصب اسرائیلی رژیم کے متعدد جاسوسوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے بلکہ حالیہ دنوں میں بھی متعدد اسرائیلی جاسوسوں کو شناخت کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے گذشتہ 1 سال کے دوران لبنان میں ریکارڈ جاسوسی سرگرمیاں انجام دی ہیں جن کا سب سے بڑا ہدف لبنانی مزاحمت و حزب اللہ لبنان کے بارے معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ ان کارروائیوں میں لبنان کے اندر انسانی قوت کی بھرتی، ٹیکنالوجی کا استعمال اور انٹیلیجنس مقاصد کے لئے خاص افراد کی شناخت بھی شامل ہے جبکہ باقاعدہ بھرتی کے لئے سوشل نیٹورکس کو استعمال میں لایا گیا۔ لبنانی حکام نے حالیہ مہینوں میں بارہا خبردار کیا ہے کہ ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لبنانی شہریوں کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے