ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد و کاروباروں کےخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات پر اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کی استعداد کے تخمینے کے لیے جامع و سائنٹیفک طریقہ کار وضع کرکے پیش کیا جائے، حکومت ٹیکس کے حوالے سے برآمدی اور مقامی شعبے کو سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی میں موجود ہوں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل حل کیے جا سکیں
