قومی

پیپلز پارٹی کے الزامات پر مریم نواز کا طنزیہ جواب: قیامت کا وقت پوچھ لیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردِعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا ہے کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟
اس سے قبل پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، ضابطۂ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن وہاں پر الیکشن ایجنٹ کا کردار ادا کرتا رہا، آپ نے تو دھاندلی کی نئی مثال قائم کر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے