تازہ تریندنیامقبول

اسرائیلی ایئر بیس رامون پر یمنی حملے کے زخمیوں کی تعداد 8 ہو گئی

اسرائیلی چینل نے مزید کہا کہ یمنی ڈرون کے حملے سے رامون ایئرپورٹ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خطرناک غلطیوں کی وجہ سے یمنی ڈرون کی نگرانی ناکام رہی اور اس بارے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس خلل کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ رامون ایئربیس پر یمنی ڈرون حملے کے زخمیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ان زخمیوں کو یوسیفتال ہسپتال، ایلات منتقل کیا گیا ہے۔ صیہونی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون بغیر کسی رکاوٹ، نگرانی یا رصد کے سیدھا رامون ایئر بیس کے ساتھ آ ٹکرایا تھا جبکہ اسرائیلی ٹیلیویژن چینل 14 کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون وہ "پہلا بین الاقوامی جہاز” ہے جو رامون ایئرپورٹ کے "افتتاح” کے بعد وہاں اترا ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے