اہم خبریںدنیا

قطر، دوحہ پر اسرائیلی حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کے کئی رہنماؤں کی شہادت کا خدشہ

قطری دارالحکومت دوحہ میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے غاصب اسرائیلی رژیم کے ایک اعلی عہدیدار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی، حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے کی گئی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق آج دوحہ میں زور دار دھماکے سنے گئے اور شہر کے وسطی حصے سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ 

قطری چینل الجزیرہ نے اس دھماکے کو اسرائیلی بیان کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس میں حماس کے رہنماؤں کی رہائشگاہوں و دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ 

قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "بزدلانہ اسرائیلی کارروائی” قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے