علی خامنہ ای کی آخری رسومات، سرکاری وفود اور قرآنی آیات: ’یہ صرف تلاوت نہیں بلکہ ایک سیاسی پیغام تھا
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی بحث چل رہی ہے۔
تقریب کے ذریعے سیاسی پیغام دینے کی کوشش اور اس میں غیر ملکی سرکاری وفود کی شمولیت کے علاوہ ان تقریبات کے دوران موسیقی، وفود کی آمد کے موقع پر پڑھی جانے والی قرآنی آیات اور وہاں نظر آنے والے مناظر نے بھی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔
اتوار کو تہران میں ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے
