اہم خبریںدنیا

ایران کا امریکا کو انتباہ: خلاف ورزی جاری رہی تو ایم او یو سے دستبرداری

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر عامر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی طرف سے ایم او یو کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران بھی ایم او یو کا احترام ترک کر دے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر سعید ایراوانی نے کہا امریکا نے 7 اور 8 جولائی کو ایرانی جزیرے اور جنوبی شہروں پر حملے کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم او یو کے باوجود امریکا وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا تو ایران بھی ایم او یو کو نظر انداز کرنے پر مجبور ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے