اہم خبریںدنیا

مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کے نام اہم پیغام جاری

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا قوم کے نام اہم پیغام آگیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کی گئی، ان خلاف ورزیوں نے ثابت کیا کہ ٹرمپ کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں ہے، وہ بے معنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے بار بار معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے، بالادستی اور جارحیت امریکی پالیسی کا لازمی حصہ ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکا جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے، امریکی دشمن کو جنگ کے نتیجے میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی، دشمن کو شدید رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے