اہم خبریںدنیا

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات انتہائی مثبت، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نیتن یاہو نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں حکومتوں کے درمیان مکمل شراکت داری اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جبکہ دیگر متعدد مقاصد بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں
نیتن یاہو کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسرائیل کی سلامتی اور مستقبل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال اور آئندہ اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بھی موقع ملا۔

امریکی صدر نے بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی اچھی قرار دی۔

انہوں نے کہا کہ میری نیتن یاہو اور امریکی کانگریس کے اراکین کے ساتھ انتہائی اچھی ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ملاقات کی چند تصاویر کے ساتھ لکھا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بی بی (بنیامین) نیتن یاہو، میری اور کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ ایک انتہائی اچھی ملاقات ہوئی، ظاہر ہے، اس دوران کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے