قومی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بریُ خبر ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 13.18 روپے اور ڈیزل 13.80 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310.71 روپے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 323.30 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 298 روپے 75 پیسے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کر دی جائے تو قیمتیں نمایاں کم ہو جائیں گی، لیوی ختم کرنے سے حکومتی آمدن کا متبادل بندوبست کرنا ہوگا، اخراجات یا تو لیوی سے پورے ہوتے ہیں یا پھر مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے