دنیاقومی

دوحہ حملے پر پاکستان کیجانب سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بارے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال و غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی اور اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی حملے کے فورا بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اس اقدام کی مذمت کی تھی اور امیر قطر کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے