صمود بین الاقوامی فریڈم فلوٹیلاکے مسافرین کو ایذائیں دیئے جانے کی تحقیقات
فرانس نے صمود فریڈم فلوٹیلا کے مسافرین کو ایذائيں دیئے جانے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں
یورو نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بارو نے اعلان کیا ہے کہ یہ رپورٹیں ملنے کے بعد کہ صمود فریڈم فلوٹیلا میں غزہ جانے والے بین الاقوامی کارکنوں کی تذلیل کی گئی، انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ایذائيں دی گئی ہیں، یہ کیس عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اسی کے ساتھ یہ بھی خبر ملی ہے کہ فرانس نے صمود فریڈم فلوٹیلا میں جانے والے فرانسیسی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تحقیقات بھی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
