دشمن کی ہر جارحانہ حماقت کا مسلح افواج بہت سخت جواب دیں گی: فوج کے ترجمان کا انتباہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے اتوار کو تہران کے گریٹ مصلا میں شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کی نماز جنازہ کے موقع پرکہا کہ ہم دشمن کی ہر جارحیت کا محکم جواب دیا جائے گآ۔
انھوں نے ایرانی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جنگ بندی سے ہم نے اپنی جنگی توانائیاں بڑھانے کے لئے استفادہ کیا ، ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور غافل نہيں ہیں۔
فوج کے ترجمان نے شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات میں عوام کی پرجوش مشارکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہمارے شہید رہبر نے فرمایا ہے، یہ عوام مبعوث ہوئے ہیں اور اس راستے پر گامزن ہیں کہ ان شاء اللہ یہ انقلاب اس کے اصلی مالک، یعنی حضرت صاحب الزمان(امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے حوالے کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ عوام کا رزمیہ جوش وجذبہ اور ہمارے شہید رہبر کا خون پاک بین الاقوامی برادری کی بیداری کا موجب بنے گا اور سبھی اقوام ظلم اور استکبار کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہوں گی اور دنیا کو عالمی استکبار کے تسلط سے نجات دلائيں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے شہید رہبر کی الوداعی رسومات میں عوام کی پرجوش اور بے نظیر شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے رزمیہ کارنامہ خلق کیا ہے اور ایرانی عوام کا یہ رزمیہ کارنامہ مسلم اقوام کی بیداری کے اسباب فراہم کرے گا اور پوری دنیا میں استکبار کی جڑیں خشک ہوجائيں گی
